ارشاداحمد
بڈگام// چاڈورہ بڈگام کے پولیس اسٹیشن کو مقامی شہری خورشید احمد ڈار ولد غلام نبی ساکنہ ودی پورہ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ درمیانی شب کچھ نامعلوم چور ان کے گھر سے جنریٹر چوری کرکے لے گئے ہیں۔شکایت موصول ہونے کے بعد معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 04/2023 درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔دوران تفتیش پولیس نے علاقہ کے متعدد مشتبہ افراد کو تھانہ میں طلب کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی جس دوران پولیس کو کچھ سراغ ملے جن کی بنیاد پر ایک مشتبہ شخص شوکت احمد ڈار ولد عبدالغنی ساکنہ بریگنڈ چاڈورہ کو پوچھ گچھ کے لئے روک کر مزید پوچھ گچھ کی گئی جس دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے چوری کی واردات انجام دی ہے جبکہ اس نے اس کا بھی اعتراف کیا اس نے علاقہ میں متعدد چوری کی وارداتیں انجام دی ہیں۔اس کے انکشاف پر لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جن میں جنریٹر، کیڑے مار دوا سپرے موٹر،برش کٹر، انورٹر، بیٹری سمیت دیگر چرائے گئے آلات. شامل ہیں۔معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں۔