پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

اننت ناگ // جنوبی ضلع اننت ناگ کے لسر کوکر ناگ علاقے میں جمعہ کو پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔مذکورہ ڈیلی ویجر کو ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگی۔مہلوک ملازم کی شناخت 30 سالہ سہیل احمد بٹ ولد محمد رفیق بٹ ساکن بچھو کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے جو بحیثیت ڈیلی ویجر  کام کررہا تھا۔ سہیل احمد بٹ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا اور علاج ومعالجے کے لئے فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔