جموں// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی یوتھ ونگ نے بدھ کے روز یہاں اپنے دفتر کے باہر کئی امور کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی بی جے پی اور یونین ٹریٹری انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ قطعی برداشت نہیں کریں گے کہ ہماری زمین باہر کے لوگوں کو دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس 70 برسوں سے زمین تھی ان سے اس زمین کو چھینا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب یہ زمین باہر کے لوگوں کو دی جائے گی تو یہاں کے لوگ کہاں جائیں گے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ 39 کمپنیوں کو زمین دی جا رہی ہے جس کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی روز اول سے ہی تانا شاہی سرکار کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہی ہے اور آگے بھی رہے گی