پی ڈی پی لیڈر انجینئر نذیرکی ڈاکٹر فاروق کے ساتھ ملاقات

 سرینگر // پی ڈی پی کے سینئر لیڈر انجینئر نذیر احمدا یتو نے کل نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲکے گھر واقع گپکارجاکر ان کے ساتھ ملاقات کی ۔ جس دوران دونوں کے درمیان جموںوکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ڈاکٹر فاروق نے عمر عبداللہ ،محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی لیڈروں کی رہائی پر زور دیا۔ڈاکٹر فاروق نے انجینئر نذیر احمد یتو کو یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہرلوگوں اور ان کی خواہشات کا احترام کریں گے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 7 ماہ بعد خانہ نظربندی سے رہائی کے بعدڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ کئی سیاسی لیدڑوں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے ملاقات کی ۔