کپوارہ//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے متعدد لیڈر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران شمالی ضلع کپوارہ میں متحرک ہو گئے ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے مٹینگو ں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔کپوارہ میں پارٹی کارکنو ں کے ملن کے دوران ان باتو ں کا اظہار کیا گیا کہ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کو شا ں ہے اور لوگو ں کے اس غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔اس موقع پر پبلسٹی سیکریٹری کپوارہ غلام نبی بخاری ،ضلع صدر محمد افضل وانی ،پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ خورشید احمد شاہ اورغلام نبی پنڈت پوری کے علاوہ ضلع کا ڈی نیٹر طاہر سعید بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ہمیشہ لوگو ں کے مسائل اجاگر کئے اور لوگو ں پر ہو رہے ظلم و ستم کیلئے اپنی آ واز بلند کی ۔انہو ں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر میں غیر یقینی صورتحال کو لیکر محبوبہ مفتی نے حال ہی میں دلی میں جنتر منتر کے سامنے اپنا احتجاج درج کیا ۔ضلع صدر محمد افضل وانی نے کہا کہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے پارٹی ورکرو ں کو سخت محنت کرنی ہے اور اس کے لئے دن رات کام کرنا ہو گا ۔ضلع پبلسٹی سیکرٹری غلام نبی بخاری نے کہاکہ ہر مہینے پارٹی ورکرو ں کی ایک میٹنگ ہونی چاہئے تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ لوگو ں کے مسائل کیا ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پارٹی ورکرو ں کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔