کشتواڑ//پبلک اوئیر نس فرنٹ کشتواڑ کے صدرشاکر صدیقی کشتواڑ نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں ایک مخصوص قسم کے درختوں،جن سے ایک قسم کی روئی نکلتی ہے جو صحت کے لئے مُضر ہے، کی کٹائی اور اُن کو نکالنے میں نا کام رہنے پر ضلع انتظامیہ کی سخت مذمت کی ہے۔صدیقی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان مُضر صحت درختوں کی کٹائی ،جو کہ شہیدی مزار، کالج روڈ، ہائر سیکنڈری سکول بائز اور گرلز کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ تعلیمی مرکز ہے جس میں کئی تعلیمی ادارے بشمول ایس ڈی ایم پبلک سکول، سٹی ایم ایس بائز ،سٹی ایم ایس گرلز ،ایچ ایس ایس بائز اور گرلز ،مدرز پرائڈ، اسراریہ ویلی پبلک اسکول، کڈزے و دیگر دفاتر ہیں۔اس طرح سے کشتواڑ کے مستقبل کو کافی خطرہ لاحق ہے ،جسکی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جن دیگر علاقوں میں اس مخصوص قسم کے درخت پائے جاتے ہیں اُن میں ڈاک بنگلہ، پریڈ گرائونڈ وغیرہ بھی شامل ہے۔پی اے ایف نے اپنے بیان میں اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے ہدایات کے باوجود انتظامیہ خامو ش تماشائی بن بیٹھی ہے ا ور ضلع انتظامیہ سے ان درختوں کی فوری کٹائی کا مطالبہ کیا ہے۔