اوڑی//پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے طبی عملے اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔اسپتال میں تعینات عملے کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں شدید پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے اور محکمہ جل شکتی کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔کووڈ-19 کے پیش نظر اسپتال میں تعینات عملے اور مریضوں کے ساتھ آئے لوگوں کو نزدیکی نالوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ عملہ اورمریضوں کاالزام ہے کہ ہسپتال کے بیت الخلاء بھی پانی کے بغیر گندے پڑے ہیں۔متعلقہ محکمہ کے ایک آفیسر نے بتایا کہ خشک سالی کی وجہ سے پانی میں کمی ہوئی ہے تا ہم پی ایچ سی بونیار میں آج پانی بحال کیا گیا۔