پی ایچ ای کے ملازمین کی ہڑتال جاری

 
 
سرنکوٹ //سرنکوٹ میں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ اپنے مطالبات کے حق میں ان ملازمین نے بہتر گھنٹے کی ہڑتال کال دی ہوئی ہے جس کا آج تیسرا دن تھا ۔ اس دوران تحصیل بھر کے ملازمین نے محکمہ پی ایچ ای کے دفتر کے باہربیٹھ کر اپنی مانگوں پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہاکہ ان کی تنخواہ کئی ماہ سے واگزار نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گھر کا نظام درہم برہم ہوگیاہے اور ان کے بچوں کی سکول فیس ادا نہیں ہوپارہی ۔انہوں نے کہاکہ حکام کی طرف سے ان کی جائز مانگوں کو ہر بار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاجاتاہے اور ا ب ان کا برداشت کا مادہ ختم ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رکھیں گے اور اس بار کسی جھوٹی یقین دہانی پر کام پر نہیں لوٹیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ سڑکوں کا رخ کریں گے ۔