پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی تنخواہیں واگذار کی جائیں:ہانجورہ

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے گورنرانتظامیہ پرزوردیا ہے کہ روزانہ اُجرت پرکام کرنے والے پی ایچ ای ملازمین کی دیرینہ مانگوں کو پورا کیا جائے ۔ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ انتظامیہ ان ملازمین کی حالت زار کونظراندازنہیں کرسکتی ۔پارٹی جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی مستقلی کاجوحکم پی ڈی پی کی قیادت والی مخلوط حکومت نے جاری کیاتھا ،گورنر انتظامیہ نے اُسے بالائے طاق رکھااورجان بوجھ کر ان ڈیلی ویجروںکی تنخواہیں واگذار نہ کرکے اور ان کے حقوق کو پامال کرکے پشت بہ دیوار کیاجارہا ہے۔ ہانجورہ نے کہا حکومت کو چاہیے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روزانہ اُجرتوں پر کام کرنے والے ان ملازمین کے مشکلات کو دورکیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ای محکمہ کے روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرمشکل ترین حالات میں ریاست بھر میں کام کرتے ہیںاور کہیں پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں خلل نہیں آنے دیتے ہیں۔