مینڈھر//مینڈھر میں آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر،سی پی ورکر اور لینڈ کیس ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رکھی ۔اس دوران انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنادیا۔ ان کی مانگ تھی کہ ان کی بقایا جات واگزار کی جائیں اور زیر التوا پڑی فائلیں منظور کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ پچھلے دس سال سے اپنے مطالبات پر احتجاج کررہے ہیں ۔احتجاجی ملازمین کاکہناتھاکہ حکام کی طرف سے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جارہے جبکہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں اور اسی محکمہ کو اپنی نوجوانی بھی دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ احتجاج میں مزید شدت لائیں گے اور نتائج کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔ہڑتال کی کال آئی ٹی آئی جے اینڈ کے پی ایچ ای فرنٹ نے دی ہوئی ہے۔ احتجاجی دھرنے میں جمیل چوہدری ، امتیاز احمد ، شہزاد احمد ، خوشحال بنیا ، راکیش کمار، ذوالفقار احمد ودیگران بھی موجو دتھے ۔