پی ایچ ای ملازمین کی مارپیٹ

بانڈی پورہ//عازم جان //حاجن بانڈی پورہ کے پی ایچ ای ملازمین نے فوج کے ہاتھوں ان کے ساتھیوں کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف سمبل میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ حاجن میں بطور احتجاج پانی کی سپلائی روک دی گئی۔ گلشن آباد حاجن فلٹریش پلانٹ پر پی ایچ ای کے ملازمین ڈیوٹی پر مامور تھے گذشتہ رات کے دوران حاجن میں قائم 13 آر آر کیمپ سے وابستہ فوجیوں نے تین ملازمین کو نیچے صحن میں لاکر زبردست زدکوب کیا اور ہڈی پسلی توڑدی ۔ عینی شاہدین کے مطابق تینوں ملازمین عاشق حسین وانی محمد اقبال وانی وغیرہ کو ہسپتال منتقل کرکے مرہم پٹی کی گئی۔ اس واقعے کے خلاف پی ایچ ای کے ملازمین نے سمبل میں جمع ہوکر زبردست احتجاج کیا اور مطالبہ کیاکہ قصوروارں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔