بختیار کاظمی
سرنکوٹ//سب ضلع سرنکوٹ کے گاؤں کی پنچایت مڈل سنئی میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی سڑک کے پہلے کلو میٹر میں چار ماہ قبل مذکورہ محکمہ نے سڑک پر پسیوں والی جگوں پر مضبوط باندھ تعمیر کیے لیکن تعمیر کے ٹھیک ایک ماہ بعد سڑک کے ڈنگے بارشوں کی وجہ سے منہدم ہوگئے اور اس وقت سڑک بند ہو گئی۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ نے لاپرواہی کی اور سڑک کو بحال کرنے کے لے ملبہ سڑک سے ہٹا کر نالی پر جمع کر دیا جس سے سڑک پر گاڑیوں کو نکلنے میں مشکل پیدا ہو رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ملبے سے نکاسیٔ آب کا نظام بھی مفلوج ہو گیا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے متعلقہ ٹھیکیدار نے کام میں لاپرواہی کی جس کا خمیازہ لوگوں کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک پر تعمیر کیے گیے باندھوں کو ازسر نو تعمیر کیا جائے تاکہ سڑک اور نکاسیٔ آب کا نظام کھل سکے اورسڑک کو مزید منہدم ہونے سے بچایا جا سکے۔