سرینگر/پیپلز کانفرنس لیڈر عرفان انصاری نے منگل کو وسطی کشمیر کی سرینگر نشست سے لوک سبھا الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
ضلع کمشنر کے دفتر پرعرفان کے ہمراہ پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد غنی لون اور بڑے بھائی عمران انصاری بھی موجود تھے۔
سرینگر۔بڈگام لوک سبھا نشست پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ، پی ڈی پی کے آغا سید محسن اور پیپلز کانفرنس کے عرفان انصاری کے مابین تکونی مقابلے کی توقع ہے۔
کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ چناوی گٹھ جوڑ کے مطابق یہاں سے اپنا اُمیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔