گاندربل//صفاپورہ گاندربل کے ملحقہ علاقہ پوتر مولہ (کوہستان کالونی) میں تین روز سے پینے کے صاف پانی کی سخت قلت کے خلاف مقامی لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔پوتر مولہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں پچھلے چار روز سے پینے کے صاف پانی کی قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میںلوگوںکو دیگر محلوں سے پانی لاناپڑتا ہے۔پہلی پورہ کے ایک شہری نثار احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تین روز قبل پائپ لائن پھٹ چکی ہے جسے تین روز گزرنے کے باوجود بھی ٹھیک نہیں کیا گیا جس کا خمیازہ پوری آبادی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میںپچھلے تین روز سے پانی کی سخت قلت پائی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے جل شکتی محکمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیااور اب مجبوراًمحکمہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔