شوپیان//جنوبی ضلع پلوامہ کے ایچھ گوزہ علاقے کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر جل شکتی محکمہ کے خلاف اتوار کوخاموش احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔انہوںنے بتایا کہ ایچھ گوز علاقہ میں ایک سو سے زائد کنبے گزشتہ دس روز سے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ علاقے سے رومشی نالہ گزرتا ہے جس میں کافی پانی ہوتا ہے لیکن اسکے باوجود گائوں کو اس سے کوئی استفادہ نہیں ہوتا ۔مظاہرین نے ضلع انتظامیہ اور صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی علاقے میںپینے کے پانی کی قلت کو دور کیا جائے ۔
پینے کے پانی کی قلت | ایچھ گوز پلوامہ میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج
