سوپور//وارپورہ سوپوراور ملحقہ دیہات میں گزشتہ ایک ہفتہ سے پینے کے پانی کی نایابی کے خلاف لوگوں نے سوموارکو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین نے سوپور بانڈی پورہ سڑک پر دھرنادیا جس کی وجہ سے وارہ پورہ میں ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہوکر رہ گئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق انہیں پینے کاصاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے علاقہ کے تمام نل خشک ہیں اور محکمہ پی ایچ ای کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔اس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر احتجاجی لوگوں کو یقین دلایاکہ ان کے مطالبات کا متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا جائے گا۔ادھرمحکمہ پی ایچ ای نے اس حوالے سے کہا کہ علاقہ میں پینے کے پانی کی سپلائی میں خلل کی بنیادی وجہ بجلی سپلائی میں بے قاعدگی ہے ۔