پینے کے پانی کی عدم دستیابی، حانجی ویرہ پٹن میں احتجاجی دھرنا

بارہمولہ//ہانجی ویرپٹن میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگربارہ مولہ شاہراہ پراحتجاجی مظاہرہ کیاجس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔مظاہرین نے متعلقہ محکمہ پرالزام عائد کیاکہ جل جیون مشن پربھاری رقم خرچ کرنے کے باوجودمحکمہ جل شکتی مقامی لوگوں کوپینے کاصاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگ نالوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔اس دوران بارہمولہ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تحصیلدار پٹن ثاقب مرتضی کی یقین دہانی پر مظاہرین بعد میں پرامن طور منتشر ہوئے۔