گول//پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول نے آج صدائے حق پروگرام کے تحت یتیم بچیوں اور بیوائوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں اور اس قدم کو جہاں انتظامیہ نے کافی سراہا وہیں گول کی عوام نے بھی پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی کی جانب سے اس قدم کی سراہنا کی ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول پنکج بگوترہ ، ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ ، تحصیلدار گول محمد اشرف شیخ ،ایس ایچ او گول جاوید احمد مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔جبکہ اس موقعہ پر گول کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں ۔ اس موقعہ پر مقررین نے پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے اس اقدام کی سراہنا کی ۔ ایس ڈی ایم گول نے اس موقعہ پر کہا کہ علاقہ میں اس طرح کی کمیٹیاں لازمی ہیں اور جو قدم آج پیس اینڈ ویلفیئرنے اُٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول ، تحصیلدار گول نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی گول کے صدر عبدالرشید بیگ نے اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کا قیام سیاسی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر ہوا ہے اس کمیٹی کا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور عوام کے لئے ہر وقت کام کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو آج ان یتیم بچیوں ، بیوائوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں ہیں یہ ان کی جانب سے ایک پہل ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام اور امدادی کام جاری رکھیں گے ۔