راجوری +پونچھ //سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں کووڈ کے مجموعی طورپر 197نئے کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ دونوں سرحدی اضلاع میں ایک دن میں سامنے آنے والے یہ سب سے زیادہ کیس ہیں ۔جمع کے دن دو مریض زندگی کی جنگ بھی ہار گئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ضلع میں ایک دن میں سب سے زیادہ 133کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔نئے سامنے آنے والے معاملات میں 2افراد دیگر علاقوں سے سفر کر کے آئے ہوئے ہیں جبکہ 131مقامی افراد شامل ہیں ۔اس سلسلہ میں اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے بتایا کہ راجوری سے 34کالا کوٹ سے 30،درہال میں 27سندر بنی میں 25،کنڈی میں 11اور نوشہرہ سب ڈویژن میں سے 6کووڈ معاملات سامنے آئے ہیں ۔انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع میں دو افراد کی کووڈ سے موت بھی ہوئی ہے ان میں سے ایک کا تعلق سندر بنی جبکہ دوسرے کا تعلق تھنہ منڈی کے کبھلاں علاقہ سے ہے ۔دونوں افراد کی آخر ی رسومات کووڈ ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی ہیں ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں گزشتہ روز 64نئے کووڈ کیس سامنے آئے ہیں ۔