عشرت حسین بٹ
پونچھ//راجوری پونچھ کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کمل کھلے گا اور پارٹی ایک جْٹ ہو کر پورے جموں و کشمیر میں انتخابات لڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ نے سرحدی ضلع پونچھ میں پارٹی امید وارکی الیکشن مہم کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں کسی سیاسی پارٹی کو فکر ہے وہ نیشنل کانفرنس کو ہے جو گزشتہ پچاس سال سے چالائے ایجنڈے پرانتخابات لڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے نیشنل کانفرنس وجود میں آئی ہے تب سے انہوں نے اپنا ایجنڈا اور منشور تیار کیا ہے جس سے آئی ایس آئی ایس اور آئی ایس آئی کی بدبو آ رہی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ فاروق عبداللہ جیلوں میں رکھے گئے ملی ٹینٹوں کو باہز بھیجنے کی کوشش میں لگے ہیں جو کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ ترونْ چگ کا کہنا تھا کہ ۰۷۳ اور ۵۳اے قصہ پارینہ ہوگیا ہے جو رہتی دنیا تک واپس نہیں آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگرس پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے آگے اپنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور کانگرس پارٹی کے ورکران اپنے آپ میں گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور میں کہا ہے کہ وہ گوجر بکروال اور پہاڑی اقوام کو مرکز کی طرف سے دئیے گئے سٹیٹس کو ختم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر عبد اللہ خاندان سو بار بھی جنم لیں گے تو وہ یہ سٹیٹس کبھی بھی ختم نہیں کر پائیںگئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گوجر پہاڑی اور اوبی سے سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں اور ان کا تحفظ ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی یکجاہے اور پارٹی سے کوئی بھی لیڈر ناراض نہیں ہے۔