Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

پیران پیر حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کا عرس عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 28, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

سرائے بالا ،جناب صاحب صورہ اور دیگر مقامات پر بڑے بڑے اجتماعات منعقد

 
سرینگر//قطب الآفتاب ، پیر کامل شیخ عبدالقادر جیلانیؒحضرت غوث العظم دستگیر ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں کل پوری وادی میں روح پرور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔سب سے بڑی تقریب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ سے منسوب آستان عالیہ واقع خانیار میں منعقد ہوئی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور کووڈ 19کے پیش نظر ہیلتھ گائڈ لائنوں پر عمل پیراہوکرنماز فجر کے بعد ہی درودوازکار کی روح پر ور مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔ جبکہ موسم بہتر رہنے اور اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے پیش نظر وادی کے اطراف واکناف سے زائرین کی بڑی تعداد نے آستان عالیہ پر حاضری دیکر نماز جمعہ میں شرکت کی اورنمازیوں کی صف بندی خانیار چوک تک رہی ۔نماز کے اختتام کے ساتھ ہی عقیدت مندوں کو شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی تقاریب کے موقعے پر ہر سال کی طرح اس بار بھی اہل وادی نے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ آستان عالیہ خانیار شریف میں بعد عصر تا نماز مغرب ایک سیرتی تقریب منعقد ہوئی جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خراج عقیدت میںکہاکہ آنجنابؒ کی ذات بابرکت خداتعالیٰ کی طرف سے نعمت نصیب ہوئی جن کی تبلیغ واخلاقی انقلاب سے گمراہ عوام راہ راست پر آکر خدمتِ دین میں جُٹ گئے۔ مولاناقانونگو نے کہاکہ آنجنابؒ نے دین اسلام کی جو خدمت کی ہے وہ آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ انہوںنے کہاکہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کو بہترین خراج عقیدت یہ ہوگا کہ امت مسلمہ اُنؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہوجائیں۔ دستگیر صاحبؒ کے عرس کے سلسلہ میں سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیںروح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔حضرت غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا گیا۔ادھر آستان عالیہ جناب صاحب صورہ میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عرس مبارک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں حصہ لیا اور جمعہ کی نماز بھی اداکی ۔درگاہ عالیہ رہباب صاحب تجر شریف سوپور کی خانقاہ میں حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا عرس منایا گیا ۔ اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میںدن بھر لوگوں کی بھاری تعداد نے غوث العظم ؒ کی زیارت گاہوں پر حاضری دی ۔خانقاہ جامع پانپور میںنماز جمعہ کے موقعہ پر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے غوث پاک ؒ کی پاک اور مقدس سیرت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جیلانؒ نے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت اور اُن کے تاریخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلیم قرآن وحدیث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ادھرآثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔بانہال اور جموں صوبے کے مختلف مقامات پر بھی تقریبات منعقد ہوئیں۔یاد رہے کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس کے سلسلے میںتقریبات وادی بھر میں تزک واحتشام اور روایتی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میںوادی بھر میں ان کی خانقاہوں پر چراغاںکیا جاتا ہے اور میلے لگائے جاتے ہیں۔اس بار کووڈ 19کے پیش نظر اگرچہ لوگوں نے احتیاطی تدابیر اپنائی تاہم مجموعی طو رپر آستانوں پر لوگوں کا بھار ی رش رہا ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سکول پکنک کیلئے اجازت لینے کی ضرورت کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے گی :ناظم تعلیم کشمیر
تازہ ترین
تپن کمار ڈیکا کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کے طور مزید ایک سال کی توسیع مل گئی، با ضابطہ طور پر حکمنامہ جاری
تازہ ترین
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سیاحوں کو دوبارہ سے کشمیر آنے کی اپیل
تازہ ترین
شمالی فوج کے فوجی کمانڈر کا دورہ کشمیر ، سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

شہر نامہ

ایل جی کی جیشٹا دیوی مندر میں حاضر ی | جموںوکشمیرمیں امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی

May 18, 2025
شہر نامہ

پی ایچ سی چھانہ پورہ میںڈاکٹروں کی عدم دستیابی | مستقبل قریب میں مسئلہ حل ہونے کا مکان:سی ایم او سرینگر

May 12, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی امتحانات14مئی تک ملتوی

May 12, 2025
شہر نامہ

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں ڈل جھیل میں ایس ڈی آر ایف کی تربیتی مشق

May 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?