پہلے مرحلے کے219امیدوار|| 110کروڑ پتی

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//18ستمبر کو پہلے مرحلہ کے تحت 24اسمبلی حلقوں میں ہونے والے چناوی عمل میں شامل 219امیدواروں میں سے 110 یعنی 50فیصد کروڑ پتی ہیں۔ 50 امیدوار ایسے ہیں جن کی جائیداد 20لاکھ سے 1کروڑ روپے کے درمیان ہے جبکہ 59امیدوار ایسے بھی ہیں جن کی جائیداد 20لاکھ روپے سے کم ہے۔
کروڑ پتی امیدوار
امیدواروںکی جانب سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کئے گئے حلف ناموںکے مطابق 219 امیدواروں میں سے 13امیدوار ایسے ہیںجن کی جائیداد10کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور ان کی مجموعی شرح6فیصد بنتی ہے جبکہ 24امیدوار ایسے ہیں جن کی جائیداد5سے10کروڑ روپے کے درمیان ہے اور ان کی شرح 11فیصد بنتی ہے تاہم سب سے زیادہ73امیدوار ایسے ہیں جن کی مجموعی جائیداد 1سے5کروڑ روپے کے درمیان ہے اوران کی شرح33فیصد بنتی ہے۔ 50امیدوار ایسے بھی ہیں جن کی جائیداد20لاکھ سے 1کروڑ روپے کے درمیان ہے اوران کی شرح23فیصد ہے جبکہ 59امیدواروںکی جائیداد20لاکھ روپے سے کم ہے اور ان کی شرح27فیصد ہے۔
سیاسی جماعتوں کا منڈیٹ
جہاں تک سیاسی جماعتوںکی جانب سے کروڑپتیوں کو منڈیٹ دینے کا تعلق ہے تو اس ضمن میں پی ڈی پی سر فہرست ہے جس کے21میں سے18امیدواروں (86فیصد )کی کل جائیداد 1کروڑ روپے سے زیادہ ہے یعنی 18کروڑ پتی امیدواروںکو منڈیٹ دیاہے۔نیشنل کانفرنس نے بھی 16امیدوار(89فیصد )ایسے ہیں جو کروڑ پتی ہیں۔بی جے پی کے 16میں سے11(69فیصد )امید وار کروڑ پتی ہیں۔کانگریس کے9میں سے8امیدوار(89فیصد)کروڑ پتی ہیںجبکہ اپنی پارٹی کے 13میں سے 6 امیدوار (46فیصد)کروڑ پتی ہیں۔اسی طرح عام آدمی پارٹی کے 7میں سے ایک امیدوار( 14فیصد)،ڈی پی اے پی کے7میں سے5امیدوار(71فیصد)،جموںوکشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی کے3میں سیتینوں امیدوار (100فیصد) ،جموںوکشمیرنیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے دونوں امیدوار(100فیصد)،راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے3میں سے1امیدوار (33فیصد)،شیو سینا(ادھو بالاصاحب ٹھاکرے)کے3میں سے1امیدوار(33فیصد)،جموںوکشمیر پیپلز کانفرنس کا واحد امیدوار (100فیصد)،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا واحد امیدوار(100فیصد)،جے ڈی یو کے 2میں سے1(50فیصد)،امن اور شانتی تحریک جموںوکشمیر کا واحد امیدوار(100فیصد)ریپبلکن پارٹی آف انڈیا(اتھاولے) کا واحد امیدوار(100فیصد)،غریب ڈیموکریٹک پارٹی کا واحد امیدوار(100فیصد)اور92آزاد امیدواروں میں سے 31 امیدوار (34فیصد) کروڑ پتی ہیں۔
امیدواروں کی اوسط جائیداد
پہلے مرحلہ میں چناوی دنگل میں شامل امیدواروںمیں سے فی امیدواروں کی اوسط جائیداد3کروڑ روپے ہے۔پی ڈی پی کے 21امیدواروںمیں سے فی امیدوار کی اوسط جائیداد7.93کروڑ روپے جبکہ نیشنل کانفرنس کے18امیدواروں میں سے فی امیدوار کی اوسط جائیداد5.87کروڑ،بی جے پی کے 16امیدواروں میں سے فی امیدوار کی اوسط جائیداد4.47کروڑ، اپنی پارٹی کے 13امیدواروں کی اوسط جائیداد3کروڑ67لاکھ روپے،کانگریس کے 9امیدواروں میں سے فی امیدوار کی اوسط جائیداد4.35کروڑ،ڈی پی اے پی کے 7امیدواروںکی اوسط جائیداد فی کس2کروڑ63لاکھ، عام آدمی پارٹی کے7امیدواروں میں سے فی امیدوار کی اوسط جائیداد49.33لاکھ روپے،جموںوکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی (بھیم)کے4امیدواروںکی اوسط جائیداد فی کس28لاکھ4ہزارروپے،جموںوکشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی کے3امیدواروںکی اوسط جائیداد فی کس 4 کروڑ 70 لاکھ ،راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے3امیدواروںکی اوسط جائیداد فی کس2کروڑ 40لاکھ،شیو سینا(ادھو بالا صاحب ٹھاکرے)کے 3امیدواروںکی اوسط جائیدادفی کس45لاکھ35ہزار،جموںوکشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے3امیدواروںکی اوسط جائیداد 14 لاکھ 80ہزار،بی ایس پی کے3امیدواروںکی اوسط جائیداد1لاکھ17ہزار،جے ڈی یو کے2امیدواروںکی اوسط جائیداد3کروڑ 51لاکھ،جموںوکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے2امیدواروںکی اوسط جائیداد1کروڑ62لاکھ،لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے 2امیدواروںکی اوسط جائیداد29لاکھ13ہزار،این سی پی کے2امیدواروںکی اوسط جائیداد11لاکھ72ہزار،ریپبلکن پارٹی آف انڈیا(اتھاولے)کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد3کروڑ38لاکھ،جموںوکشمیر پیپلز کانفرنس کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد 2 کروڑ66لاکھ،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد2کروڑ36لاکھ ،سی پی آئی ایم کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد1کروڑ 64لاکھ،غریب ڈیموکریٹک پارٹی کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد1کروڑ10لاکھ،امن اور شاننی تحریک جموںوکشمیر کیواحد امیدوار کی اوسط جائیداد1کروڑ1لاکھ،آل جموںوکشمیر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد37لاکھ66ہزار،نیشنل لوک تانترک پارٹی کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد18لاکھ اور بھیم سینا کے واحد امیدوار کی اوسط جائیداد2لاکھ 60ہزار روپے ہے جبکہ مجموی طور پرتمام سیاسی جماعتوںکے127امیدواروںکی اوسط جائیداد فی کس3کروڑ94لاکھ32ہزار روپے ہے۔92آزاد امیدواروںکی اوسط جائیداد1کروڑ71لاکھ48ہزار روپے ہے جبکہ کل 219امیدواروںکی اوسط جائیداد فی کس3کروڑ71ہزار روپے ہیں۔فقط 2امیدوار ایسے ہیں جنہوںنے پین نمبر ظاہرنہیں کئے ہیں۔
امیر ترین امیدوار
پہلے مرحلہ کے امیر ترین امیدواروںمیں سے پہلا نام اننت ناگ ویسٹ سے پی ڈی پی کے امیدوار اور سابق وزیر عبدالغفار صوفی کا آتا ہے جنہوںنے 66کروڑ31لاکھ روپے کی جائیداد حلف نامہ میں ظاہر کی ہے۔اس کے بعد پی ڈی پی کے ہی بانہال سے امیدوار امتیاز احمد شان کا نام دوسرے نمبر پر آتا ہے جس کی جائیداد34کروڑ86لاکھ روپے ظاہر ہوئی ہے جبکہ امیر ترین امیدواروںکی فہرست میں تیسرا نام اپنی پارٹی کے پہلگام سے امیدوار رفیع احمد میر کا آتا ہے جنہوںنے اپنے حلف نامہ میںاپنی جائیداد32کروڑ63لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔چوتھے نمبر کشتواڑ حلقہ سے این سی امیدوار اور سابق وزیر سجاد احمد کچلو ہیں جنہوںنے27کروڑ 38لاکھ روپے کی جائیداد ظاہر کی ہے جبکہ پانچویں نمبرپر18کروڑ72لاکھ روپے کے ساتھ رام بن سے بی جے پی امیدوارراکیش سنگھ ٹھاکر،چھٹے نمبرپر17کروڑ71لاکھ روپے کے ساتھ ڈورو سے کانگریس امیدوار اور سابق وزیر غلام احمد میر،ساتویں نمبرپر15کروڑ12لاکھ روپے کے ساتھ شوپیاں سے ا?زاد امیدوار شبیر احمد کلے،آٹھویں نمبرپر14کروڑ35لاکھ روپے کے ساتھ پانپور سے آزاد امیدواربلال احمد بٹ،نویں نمبر پر12کروڑ15لاکھ روپے کے ساتھ اننت ناگ ویسٹ سے بی جے پی امیدوارمحمد رفیق وانی اور دسویں نمبرپر11کروڑ89لاکھ روپے کے ساتھ پانپور سے ہی آزاد امیدوارمحمد اشرف گنائی ہیں۔
غریب ترین امیدوار
غریب ترین امیدواروں کی فہرست میں پہلا نام حلقہ انتخاب پلوامہ سے آزاد امیدوارجاوید احمد چوپان کا آتا ہے جنہوںنے حلف نامہ میں اپنی جائیدادفقط5ہزار روپے ظاہر کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پرڈورو اسمبلی حلقہ کے آزاد امیدوار ریاض احمد صوفی ہیں جنہوںنے اپنی جائیدادصرف10ہزار روپے ظاہر کی ہے۔اس فہرست میں تیسرا نام پلوامہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار فیاض احمد صوفی کا ہے جنہوںنے اپنی جائیداد فقط10ہزار روپے سے کچھ زیادہ ظاہر کی ہے۔چوتھے نمبرپرزینہ پورہ سے آزاد امیدوارعمر حمید ملہ ،پانچویں نمبرپراننت ناگ سے آزاد امیدواربلال احمد میر،چھٹے نمبرپرپاڈر ناگسینی سے آزاد امیدوارشری کانت،ساتویں نمبرشوپیان سے آزادامیدوارفیروز احمد نجار،آٹھویں نمبر پر ڈوڈہ ویسٹ سے آزادامیدوارسورن ویر سنگھ جرال،نویں نمبر پرڈوڈہ ویسٹ سے ہی عام آدمی پارٹی امیدواریاسر شفیع متواور دسویں نمبر پرڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی امیدوار معراج الدین ملک ہیں۔
مقروض امیدوار
125امیدواروںنے حلف ناموں میں قرضے بھی ظاہر کئے ہیں۔مقروض امیدواروںمیں سے پہلا نام اندروال سے نیشنل کانفرنس کے باغی آزاد امیدوار پیارے لال کا آتا ہے جنہوںنے اپنے حلف نامہ میں7کروڑ 52لاکھ روپے کے قرضے ظاہر کئے ہیں۔اس کے بعد دوسرا نام بانہال سے پی ڈی پی امیدوار امتیاز احمد شان کا آتا ہے جنہوںنے 2کروڑ59لاکھ روپے کا قرضہ ظاہر کیا ہے جبکہ مقروض امیدواروں میں تیسرا نام شوپیان اسمبلی حلقہ سے نیشنل کانفرنس کے باغی آزاد امیدوار شبیر احمد کلے کا آتا ہے جنہوںنے 1کروڑ70لاکھ روپے کا قرضہ ظاہر کیاہے۔چوتھے نمبرپر1کروڑ 62لاکھ روپے قرضہ کے ساتھ ڈوڈہ سے کانگریس امیدوار شیخ ریاض احمد،پانچویں نمبر پر1کروڑ42لاکھ روپے قرضہ کے ساتھ ڈوڈہ سے پی ڈی پی امیدوار منصور احمد بٹ،چھٹے نمبر پر1کروڑ3لاکھ روپے قرضہ کے ساتھ اننت ناگ ویسٹ سے این سی امیدوار عبدالمجید بٹ لارمی،7ویں نمبر79لاکھ روپے قرضہ کے ساتھ شوپیاںسے آزاد امیدوارمحمد یعقوب ملہ،آٹھویں نمبر پر71لاکھ روپے قرضہ کے ساتھ پانپور سے آزاد امیدوار محمد مقبول شاہ ،نویں نمبر پر68لاکھ روپے قرضہ کے ساتھ اننت ناگ ویسٹ سے ڈی پی اے پی امیدواربلال احمد دیوا اور دسویں نمبر پر65لاکھ روپے قرضہ کے ساتھ بانہال سے کانگریس امیدوار اور سابق وزیر وقار رسول وانی شامل ہیں۔
کمانے والے امیدوار
انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدنی کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی رکھنے والے امیدواروںمیں پہلا نام اندروال سے آزادامیدوار پیارے لال کا آتا ہے جنہوںنے97لاکھ25ہزار روپے کی آمدنی ظاہر کی ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر ڈورو سے پی ڈی پی امیدوارمحمد اشرف ملک ہیں جنہوںنے 78لاکھ83ہزار روپے کی آمدنی ظاہر کی ہے۔تیسرا نام پہلگام حلقہ سے شبیر احمدصدیقی کا ہے جنہوںنے اپنی آمدن 33لاکھ 50ہزار روپے ظاہر کی ہے۔چوتھے نمبر پر31لاکھ روپے آمدن کے ساتھ بھدرواہ سے نیشنل کانفرنس امیدوارشیخ محبوب اقبال ،پانچویں نمبر پر11لاکھ70ہزار روپے آمدن کے ساتھ پانپور سے آزاد امیدوار محمد مقبول شاہ ،چھٹے نمبر پر19لاکھ روپے آمد ن کے ساتھ کوکرناگ(ایس ٹی)سے آزاد امیدوار ڈاکٹر اشفاق احمد چودھری،ساتویں نمبر پر31لاکھ59ہزار روپے آمدن کے ساتھ پانپور سے این سی امیدوار اور سابق جج و سابق ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی ،آٹھویں نمبر پر7لاکھ روپے آمدن کے ساتھ کشتواڑ سے آزادامیدوارروپ لال،نویں نمبر پر7لاکھ روپے ہی آمدن کے ساتھ سری گفوارہ بجبہاڑہ سے این سی امیدوار بشیر احمد شاہ ویری اور دسویں نمبر پر14لاکھ17ہزار روپے ا?مدن کے ساتھ اننت ناگ سے اپنی پارٹی امیدوار ہلا ل احمد شاہ شامل ہیں۔