بارہمولہ// پہلی پورہ بونےارکو سرےنگر مظفر آباد شاہراہ سے جوڑ نے کےلئے 9سال قبل جے کے پی سی سی نے اےک پُل تعمیر کرنا شروع کردیا جو ہنوزتشنہ تکمیل ہے بلکہ جتنا حصہ تعمےر کیا گیا تھا ،وہ بھی مکمل پل تعمیر ہونے سے قبل ہی گرگیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق نو سال قبل اس پل پر کام شروع کیا گیا اورابھی پُل کے صرف دو کنارے ہی تعمیرکئے گئے تھے کہ ٹھےکےدار سے کام واپس لےا گےا اور جے کے پی سی سی نے مزیدکام خود شروع کردیا ۔ پچھلے دو برسوں کے دوران صرف لوہے کا اےک بیم ڈالا گےا تاہم راتوں رات پُل کا دوسرا بیم گرگےا اور وہ سےدھا درےائے جہلم مےں جاگرا،جس کی وجہ سے نہ صرف جے کے پی سی سی پرےشان ہے بلکہ لوگوں کی اُمےدوں پر بھی پانی پھےر گےا ہے ۔ اےک مقامی ٹھکےدار مےر مشتاق احمدنے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ2009مےں انہوں نے اس پل پر کام شروع کےا تھا مگر اُس وقت متعلقہ محکمہ نے دباو ڈالا کہ کام صرف چار مہےنوں مےں مکمل ہونا چاہئے جسکی وجہ سے اُسے یہ کام نامکمل ہی چھوڑنا پڑا ۔اُنہوں نے کہا کہ اب قرےب نوسال ہوگئے لےکن ابھی بھی پل نا مکمل ہی ہے۔جس کے نتیجے میںکئی دےہات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس سلسلے مےں جے کے پی سی سی کے جنرل منےجر کشمےرانجینئروقار مصطفی نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ پُل پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا پل تعمیر کرنے کیلئے دسمبر 2017کی ڈےڈ لاےن دی گئی ہے اور امید ہے کہ دسمبر تک سارا کام مکمل ہوگا ۔