پہلگام میں کتوں کی ہڑنوبگ 5افرادکوکاٹ کھایا

اننت ناگ//پہلگام میں آوارہ کتوں نے نصف درجن افراد پر حملہ کر کے اُنہیں شدید زخمی کر دیا ۔رکھ چندی پورہ پہلگام میں آوارہ کتوں نے راہ چلتے افراد پر حملہ کیا ،جس کے سبب 5افراد زخمی ہوئے ،جن کو علاج معالجہ کے لئے سیر اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں سے غلام محمد شاہ ،عرفان لطیف موچی اور فہمیدہ بانو کو مزید علاج معالجہ کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔کتوں کی یلغار سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ  گذشتہ روز دیوسر میں آوارہ کتوں نے کئی افراد کو نشانہ بناتے ہوئے اُنہیں زخمی کر دیا ۔اس بیچ ضلع اننت ناگ کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں ANTI.RABBIESانجکشن دستیاب نہیں ہے ،جس کے سبب مریضوں کو ضلع اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔