عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ملی ٹینٹوں نے سنیچر کی شام یکے بعد دیگرے ہیر پورہ شوپیان اور پہلگام میں دو حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک سابق بی جے پی سرپنچ ہلاک اور جے پور کے میاں بیوی زخمی ہوئے۔پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ جنوبی کشمیر پہلگا علاقے میں ینرڈ کے مقام پر ملی ٹینٹوں نے نے کشمیر کی سیر پر آئے جے پور کے جواں سال میاں بیوی پر شام دیر گئے اندا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔ خاتون، مس فرحہ اور انکے شوہر تبریز ساکنان جے پور راجستھان ملی ٹینٹوں کے حملے میں زخمی ہوئے اور دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ زخمی خاتون اور انکے شوہر کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور حملہ آور ملی ٹینٹوں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تبریز کی حالت نازک ہے۔ادھر ہیر پورہ شوپیان میں ملی ٹینٹوں نے بے جے پی کے ایک سابق سر پنچ کو ہلاک کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ اعجاز احمد شیخ پہلے بھا جپا کیساتھ تھا لیکن بعد میں اس نے استعفیٰ دیا تھا۔اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ہیر پورہ میں پچھلے ماہ ایک غیر ریاستی ڈرائیور کو بھی اس وقت گولیاں ماری گئی تھیں جب مذکورہ ڈرائیور سیاحوں کو لیکر یہاں رک گیا تھا۔علاقے کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر آرپریشن شروع کیا گیا ہے۔