پہلگام میں سیاح درخت کی زد میں آکر لقمۂ اجل

اننت ناگ /عارف بلوچ/ پہلگام میں ایک المناک حادثہ میں مہاراشٹرا کا ایک سیاح اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ گھوڑے پر سوار تھا۔اس واقعہ میں گھوڑا بھی ہلاک ہوا۔یہ واقعہ سہ پہر کے وقت  پیش آیا۔ مہاراشٹرا کا سیاح 65سالہ سنجے دنکر شیو ڈیکر گھوڑے پر سوار تھا اور وہ بائی سرن سے پہلگام کی طرف واپس آرہا تھا جب ایک دیوار دار کا درخت اچانک اس پر گرا جس کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہوئی اور اس واقعہ میں گھوڑا بھی مر گیا۔سیاح کی لاش پرائمری ہیلتھ سنٹر پہلگام میں رکھی گئی ہے۔