اننت ناگ//محکمہ سیاحت نے تمام سیاحتی مقامات پر رافٹنگ سرگرمیوں پر روک لگادی ہے۔ ڈائریکٹر ٹورازم کے مطابق خصوصی طور پر پہلگام اور سونہ مرگ میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی موجودگی تک رافٹنگ کی سرگرمیاں معطل رہیگی۔ ادھرمحکمہ سیاحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام رافٹنگ حادثہ میں انسانی جانیں ضائع نہیں ہوتیں اگر ذمہ داروں نے اپنے بچوں کی خوشی کیلئے اس کارروائی کو جاری نہ رکھا ہوتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہم جویانہ کھیلوں میں خطرہ لاحق رہتا ہے تاہم اگرپیشہ ورانہ گائڈ کا سہارا لیا جاتا تو ایسی حالت نہیں ہوتی۔ ذرائع کا کہنا ہے ’’تقریب دن کے تین بجے بند کی گئی اور حادثہ 4بجکر 15منٹ پر پیش آیا،جب تمام بچائو ٹیمیں بشمول ایس ڈی آر ایف، پولیس، سپورٹس کونسل ٹیم اور تربیت یافتہ رافٹرنکل چکے تھے‘‘۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت بچائو کیلئے کوئی کشتی موجود نہیں تھی لیکن اس کے باوجود محکمہ کے اہلاکروں نے اپنے بچوں کو چند امیدواروں کے ساتھ یہ کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی‘‘۔