سید زاہد
بدھل //پہاڑی ٹرائب شیڈول ٹرائب فورم نے پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کے حکومت کے اقدام کو سراہنے کے لئے ایک ماہ طویل’دھنے واد یاترا‘(شکریہ ریلی ) کا آغاز کیا ہے۔فورم کے نمائندوں نے بتایا کہ پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم کے زیر اہتمام دھنے واد یاترا کے پہلے مرحلے میں یہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے تمام تیس بلاکوں سے نکلے گی۔اس یاترا کو جمعرات کو راجوری ضلع کے بدھل علاقے سے فورم کے اراکین نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس کا مقصد پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کے عہد کو پورا کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں حکومت ہند کا شکریہ ادا کرنا ہے۔فلیگ آف تقریب میں مندوبین نے پہاڑی قبیلے کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لئے موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہا جو کہ 40 سال سے زائد عرصے سے ایس ٹی کا درجہ حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے تھے۔تھنہ منڈی کے ڈی ڈی سی ممبر قیوم میر، منظور نائک، ایڈووکیٹ احسان مرزا، وکرانت شرما، ایڈووکیٹ گرودیو ٹھاکر، حامد ملک، شکتی شرما، بھرت وید، منیر مرزا، زاہد خان، ایوب پہلوان، جہانگیر خان، آفتاب تنترے، احمد خان، نثار مرزا، سنجیو شرما، ڈی ڈی سی سرنکوٹ سہیل ملک، آفتاب گنائی، یونس ناز، ندیم میر، سنیت ٹھاکر اور سرجیت ٹھاکرسمیت دیگر کئی لیڈران اس موقع پر موجود تھے ۔کشمیر سے فورم کے متعدد اراکین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جن میں امتیاز احمد خان، یعقوب خان، سید اختر حسین بخاری، بلال ترکئی، سہیل خان اور بشیر خان شامل ہیں۔