محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ اور بدھل کے بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے چلتے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے ۔سب ڈویژن کے متعدد علاقوں میں گزشتہ روز شدید بارش کیساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کی وجہ سے جہاں عام زندگی متاثر ہوئی وہائیں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔کسانوں نے بتایا ژالہ باری کی وجہ سے دھان کی فصل کر بھی نقصان پہنچا ۔خطہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے راجوری ضلع کے پسماندہ علاقہ خواص کو جموں کیساتھ جوڑنے والی رابطہ سڑک چا گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رہی ۔سماجی کارکن لکی ٹھاکر نے بتایا کہ خواص تحصیل کے پٹی نالہ نے سیلابی شکل اختیار کی اور نالہ پر بنے پل کے اوپر سے پانی بہنے کی وجہ سے رابطہ سڑک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہوگئی ۔اسی دوران کوٹرنکہ کے اکثر ندی نالوں میں طغیانی آئی جس کی وجہ سے کئی ایک مقامات پر پانی دکانوں میں بھی داخل ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے خطہ میں اب سردی کا حساس ہونا شروع ہو گیا ہے ۔