پہاڑی اورایس ٹی اسکالرشپ واگذارنہ ہونے کیخلاف احتجاج

سرنکوٹ//گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کے طلبا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااس دوران مظاہرے کی صدارت یوتھ لیڈر شوکت پروانہ کر رہے تھے۔  اس موقعہ پرمظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرنکوٹ میں پہاڑی اور ایس ٹی اسکالرکے لیے جو فارم جمع کیے تھے ایک سال گذرنے کے باوجود ابھی تک کو ئی اسکالرشپ نہیں مل پایا ہے جبکہ اس دوران مظاہرین نے سرکار کے خلاف اور وزارت قبائلی امور کے خلاف بھی زوردار نعرے لگائے۔ طلبا نے کہا کہ ہم اپنی کلاسوں کو چھوڑ کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا اور سرکار کی بنیاد اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ آج تک ایک سال گذرنے کے بعدبھی طلبہ کااسکالرشپ تک واگذار نہیں ہو سکااور سرکار صرف جھوٹے وعدے کر رہی ہے جس سے طلبہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمارا پہاڑی اور ایس ٹی اسکالرشیپ واگذار نہیں کیا جاتا ہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا۔ جسکی ذمہ دار حکومت پر عائد ہوگی اور سرکار اور ٹرایبل منسٹری کو چاہئے کہ وہ طلبہ کے وظائف واگذار کرے۔ اس موقعہ پر تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما نے طلبہ کو یقین دلایا کہ ہم کالج پرنسپل سے مسلئے کوزیربحث لائیں گے۔ امید ہے کہ آپ کااسکالرشپ جلد واگذار ہو گااور طلبہ کو تعلیم  پر توجہ دینے کی تلقین کی۔