سرینگر//مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ایک بیان میں پکھر پورہ بڈگام اور سگی پورہ سوپور میں بھارتی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران 5 عسکریت پسندوں کے جاں بحق کرنے اور 8 سے زیادہ نہتے مظاہرین پر ٹیر گیس شیلنگ،پیلٹ اور گولیوں سے زخمی کر دینے کی کارروائیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ظلم وجارحیت پر مبنی فورسز کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق سید علی گیلانی ، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کی قربانیوں کیلئے انہیںخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے کشمیریوں کے روشن اور درخشاںمستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اوراس مشن کوبھر پور عزم اور استقامت و یکسوئی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانا قیادت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔مزاحمتی قیادت نے اقوامِ عالم کے رول پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارت جو نسل کشی کررہاہے اس کی تمام تر ذمہ داری ان ہی پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کی خاموشی کی وجہ سے ہی بھارت یہاں انسانی خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔بیان میںکہا گیاکہ اگر اقوامِ عالم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتا تو یہ کشمیر میں ہو رہے قتل عام کو روک سکتے تھے ، مگر بدقسمتی سے ان کو جموں کشمیر میں بہتے خون سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی ہے۔دختران ملت نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے ایک بیان میں کہا ” ایک روز کشمیری قوم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگی اور آزادی کی نعمت سے ضرور سرفراز ہوگی“۔ نسرین نے فورسز کے اعانت کاروں کو خبردار کیاکہ بھارت انہیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال میں لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے بھارت ہند نواز سیاست دانوں اور اپنے حواریوں کے علاوہ کشمیریوں کے ایک طبقے کو استعمال کر رہی ہے۔مسلم لےگ نے اور پیپلز فریڈم لیگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے تقدس اور جموں کشمےر کی آزادی کے گلشن کی آبےاری اپنے گرم گرم لہو سے کرنے والے ہی حقےقت مےں ملت و قوم کے معمار ہیں۔مسلم لےگ ترجمان سجاداےوبی نے ایک بیان میںکہا کہ فتلی پورہ مےں عام لوگوں پر راست فائرنگ کر کے درجنوں نوجوانوں کو زخموں سے چھلنی کرنا جہاںوردی پشوں کی ننگی جارحےت اور بربرےت کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں کشمےری قوم کے پےرو جواں کا فوج کے تشدد ،دھونس اور دباو¿ کے آگے سےنہ سپر ہوکر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے اپنی املاک اور جانوں کی فکر نہ کرنا س بات کی دلےل ہے کہ اب اس قوم کومراعات و مفادات کے شےشے مےں اتار کر ٹھگا نہےں جائے گا ۔