پکل ڈول پاور پروجیکٹ متاثرین کا احتجاج دسویں روز بھی جاری

کشتواڑ ،//پکل ڈول پائور پروجیکٹ کے زمین مالکان کا احتجاج اتوار کے روز دسویں دن بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے افکان منیجمنٹ کے خلاف نعرے بلند کئے اور الزام لگایا کہ افکان کمپنی زمین مالکان کو نظر انداز کرکے غیر مقامی لوگوں کو روز گار مہیا کرنے میں ترجیح دے رہی ہے۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی نے بعض زمین مالکان کو ٹھیکہ دار کی بنیادوں پر ایڈجسٹ کیا ہے اور افکان منیجمنٹ کے شرح ریاستی سرکار کے شرح کے مطابق ہے ا ور مرکزی سرکار کے شرح لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین میںوجے کمار، شو کمار، پنکو کمار، شیر سنگھ، اشونی کمار، سمن کمار، دیپک کمار،دھیرج کمار و دیگران بھی شامل تھے۔