بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے زنگم علاقے میںہٹ اینڈ رن کیس میں ایک نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔ جمعہ کے روز سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر زنگم کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے 55 سالہ شخص کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا ۔واقعہ پیش آنے کے بعد گاڑی فرار ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق اس دوران آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ٹروما ہسپتال پٹن پہنچایا جہاں پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ا سے سکمز ریفر کیا گیا تاہم وہاں وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔متوفی کی شناخت فاروق احمد لون ولد محمد رمضان ساکن زنگم پٹن کے بطور ہوئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 56/2022 زیر دفعات 279,337 آئی پی سی کے تحت درج کرکے مفرور ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ادھر ہندوارہ بس سٹینڈ میں جمعہ کی سہ پہر بعد ایک کھڑی K10گاڑی زیر نمبرJK09A/8113پر اچانک ایک درخت گرا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔معجزاتی طور پر اس وقت گاڑی کھڑا تھی اور اس میں کوئی سوار نہیں تھا۔
پٹن میں ہٹ اینڈ رن کیس ، ڈرائیور فرار
