سرینگر//شمالی قصبہ پٹن میں غیر معمولی ٹریفک جام روز کامعمول بن چکا ہے جس کے نتیجے میںعوام کوسخت مشکلات کاسامنا ہے۔ اس سلسلے میںٹریڈرس فیڈ ریشن پٹن کے صدر سجاد احمد قادر ی نے کہا کہ قصبہ کے بیچوں وبیچ گذ رنے والی سڑ ک کی تنگی ٹریفک جام کی بنیا دی وجہ ہے۔ انہوںنے سڑک کو کشا دہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر میو نسپل کمیٹی پٹن کے چیئرمین پر تپال سنگھ نے بتایا کہ قصبہ میں ٹریفک جام کے تدارک کیلئے سڑک کی کشادگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتو نے قصبہ میں بہت جلدسڑک کی کشادگی کا کام شروع کرنے کایقین دلایا ۔ انہوںنے کہا
کہ بیکن نے بھی با ئی پاس تعمیر کر نے کو منظور ی دی ہے اوراس سے بھی عوام کو راحت ملے گی ۔