سرینگر//تکنیکی تعلیم کے وزیر عمران انصاری نے کہا ہے کہ پٹن میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا سب آفس عنقریب کھولا جائے گا اور قصبہ کی خستہ حال سڑکوں کوبھی آنے والوں دنوں میں ٹھیک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہطالب علموں کی سہولیات کی خاطر اور تعلیمی نظام کو بہتر ڈھنگ پر استوار کرنے کی غرض سے پٹن میں عنقریب بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا سب آفس کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قصبے کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام بھی آنے والوں دنوں میں شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹن جنوبی کشمیر میں ایک ماڈل حلقہ کے طور اُبھر کر سامنے آئے گا۔