بارہمولہ // پٹن میں جنگلی جانوروں نے ایک گائو خانہ میں رات کے دوران 25سے زائد بھیڑبکریوں کو اپنا شکار بنایا ۔ محمد مقبول چوپان ساکن کنگم ڈارہ نامی شہری نے بتایا کہ جنگلی جانوروں نے اُن کے گائو خانہ میں گزشتہ رات25بھیڑ بکریوں کی چیر پھاڑ کرلی ۔ محمد مقبول نے بتایا کہ وہ یہی بھیڑ پال کرہی اپنے اہل خانہ کیلئے روزی روٹی کماتے تھے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ مذکورہ شہری کو معاوضہ دیا جائے ۔