بارہمولہ /فیاض بخاری/شمالی کشمیر کے پٹن علاقہ میںایک گائوں کا 12گھنٹے کے بعد محاصرہ ختم کیا گیا۔ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کی پٹن کے گوہیوہ گائوں میں کچھ جنگجو چھپے بیٹھے ہیں، جس کی بنا پر جمعہ علیٰ صبح 29 آر آر، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموںنے ایک وسیع علاقے کو پوری طرح سیل کیا اورتلاشی کارروائی شروع کی جو شام دیرگئے تک جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کو تلاش کرنے کی خاطر ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ ۔ تاہم گائوں میں کوئی قابلِ اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد تلاشی کارروائی ختم کی گئی۔ادھر بڈگام کے چاڑورہ علاقے میں جمعہ شام دیر گئے 50آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے پتھ یار سرسیار اور بٹہ پورہ دیہات کا محاصرہ کیا اور دونوں بستیوں کی بڑے پیمانے پر ناکہ بندی کر کے روشنیوں کا انتظام کیا گیا۔ رات گئے تک دونوں دیہات میں آپریشن جاری رہے۔