پٹن میں این آئی اے کاچھاپہ، نوجوان گرفتار

 بارہمولہ // قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سنیچر کو بارہمولہ کے پٹن علاقے میں چھاپے کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے نیلہ پورہ پٹن کے غلام محمد میر کے گھر پر سنیچر کی صبح چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ،قومی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے گھر کے مالک کے بیٹے محمداشرف میر کوبھی اپنے ساتھ لیا۔ چھاپے کے دوران 15چیک بوکس ، 10 موبائل فون اور دوسرا قابلِ اعتراض مواد برآمد کیاگیا۔