بارہمولہ+ڈورو // پٹن اور ڈورو میں پولیس نے شراب اور منشیات ضبط کرکے ایک سی آر پی ایف اہلکارسمیت 2سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین کے مطابق پولیس پوسٹ مرگنڈ کی ایک ناکہ ٹیم نے جمعہ کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر منشیات اسمگلر منظور احمد بٹ ساکنہ سمبل کو ہارترٹھ مرگنڈ کے نزدیک گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے 120 گرام چرس برآمد کی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 43/2018زیر دفعہ20 8/این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ ادھر ڈوروپولیس تھانہ کے ایس ایچ او مدثر نظر کی سربراہی میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ویری ناگ سے ڈورو آرہی آلٹو گاڑی زیر نمبرJK03F/ 3168کو روک کر تلاشی کاروائی کے دوران شراب کی 15بوتلیں ضبط کر کے منیر احمد خان ساکنہ ویری ناگ، جو کہ سی آر پی ایف میں تعینات ہے کو گرفتارکیا ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر11/18 U/S 48ایکسائیز ایکٹ کے تحت درج کیا ہے ۔