پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 59ویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی//گزشتہ ہفتے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر عالمی منڈی کے بند رہنے کے سبب گھریلو سطح پر اتوار کو مسلسل 59ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور کچھ ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں پٹرول مزید 8 روپے تک سستا ہو گیا تھا۔
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 59ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
میٹرو…………پٹرول…………ڈیزل ……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی ……………..95.41………. 86.67
کولکتہ ……..104.67………89.79
ممبئی …………….109.98..94.14
چنئی…………………………….101.40……91.43