نئی دہلی// بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 42 ویں دن بھی ملک میں مستحکم رہیں۔
ویٹ میں تخفیف کے بعد 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 74.51 ڈالر فی بیرل اور سنگاپور میں یو ایس کروڈ 1.04 فیصد اضافے کے ساتھ 71.61 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا تھا۔
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 42 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے اسٹیشنز پر پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پرفروخت ہورہاہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
شہر کا نام—— پٹرول (روپے لیٹر)——(ڈیزل روپے لیٹر)
دہلی ————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ ————104.67——————-89.79