نئی دہلی// حکومت نے کل کہا کہ سال 2020-21 میں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس اور سیس کے ہیڈ میں 455069 کروڑ روپے ریونیو اکٹھا کئے گئے ۔یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت رامیشور تیلی نے کل ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی 16 بڑی کمپنیوں سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ مالی برسوں میں ٹیکس اور سیس کے ہیڈ میں جمع ہونے والی آمدنی درج ذیل ہے :انہوں نے کہا کہ سال 2020-21یں کل 455069 کروڑ روپے ، سال 2019-20 میں 334315 کروڑ روپے ، 2018-19 میں 348041 کروڑ روپے ، سال 2017-18 میں 336163 کروڑ روپے اور 335175 کروڑ روپے ، سال 2016-17 رہاتھا۔