بانہال //پوگل پرستان کے عوام کو ہائر سیکنڈری سکول منظور کرنے پر ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی نے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے علاقہ کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گُذشتہ 12 سالوں سے کئی عوامی مفاد کے فیصلے لئے گئے ہیں ،جس سے بانہال کے عوام کو کافی فائدہ ہوا ہے۔اس سے قبل انکا پوگل پرستان پہنچنے پر لوگوں نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور کانگریس کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی سراہنا کی۔اس موقعہ پر وقار رسول وانی نے کہا کہ انہوں نے بانہال حلقہ کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کا خواب دیکھا ہے جسے وہ پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور پوگل میں ہائر سیکنڈری سکول اور کیمونٹی ہال کم ریسٹ پلیس اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حلقہ بانہال کے عوام نے ترقیاتی مناظر میں کافی بدلائو پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے دور دراز علاقوں میں لوگوں نے کافی بدلائو محسوس کیا ہے۔انہون نے کہا کہ آج کل بانہال ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوںنے کہا کہ کامیاب پنچایتی راج نظام اور نئے تحصیلوں،نیابتوں اور بلاکوں کے بنانے سے لوگ اب بااختیار ہو گئے ہیں۔انہوں نے حلقہ میں بھائی چارے اور امن و امان قائم و دائم رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ انکے دور اقتدار میں طبی سہولیات ،ٹراما ہسپتال ،نئے ایس ڈی ایم ،نئے تحصیل ،ہسپتال کی عمارتیں،سپورٹس انفراسٹریکچر ،نئے ڈگری کالج ،آئی ٹی آئی اور ڈائٹ کالج کھولنے سے حلقہ میں انقلاب آیا ہے۔اجتماع سے کانگریس کے متعدد لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں ، ایم ایل اے نے پوگل میںکیمونٹی ہال کم ریسٹ ہائوس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس سے قبل انہوں نے ڈولی گام علاقہ میں ایک ہیلتھ کیمپ کا بھی افتتاح کیا ۔