پوکھرنی میں پینے کے صاف پانی کی قلت

نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژں کے پو کھرنی علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عام لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے تیارکی گئی واٹر سپلائی سکیم سے گائوں میں پانی کی قلت پوری نہیں ہو پا رہی ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے واٹر سپلائی سکیم تیار کی گئی تھی لیکن اس کا دائر وسیع نہ ہونے کی وجہ سے گائوں میں رہائشی پذیر 800سے زائد گھروں میں پینے کا صاف پانی میسر ہی نہیں ہو رہا ہے ۔گائوں کے سابقہ سرپنچ نے بتایا کہ پانی کی قلت کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا ہے لیکن اس وقت تک ان کی مشکل کو حل ہی نہیں کیا جاسکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گائوں میں خواتین قدرتی چشموں سے پینے کا صاف پانی لا کر قلت کو دور کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اس عمل میں لڑکیوں کی تعلیم کا اہم وقت بھی ضائع ہو رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ واٹر سپلائی سکیم کا اضافی ڈھانچہ تیار کر کے لوگوں کی پانی کی قلت کو دور کیا جاسکے ۔