حسین محتشم+جاوید اقبال
پونچھ+مینڈھر//ضلع پونچھ کے پولنگ سٹیشن شاہ پور میں ہفتہ کو پولنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے بعد 4 افراد زخمی ہو گئے۔ تقریباً 12بجکر 35منٹ پر پولنگ سٹیشن شاہ پور پر دو گروپ آپس میںلڑ پڑے،جہاں ہاتھا پائی کے دوران چار افراد زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والوں کی شناخت ظہور دین (40) ولد محمد شریف، شہزاد احمد(20) ولد محمد یوسف، سلیمہ بی ( 18 ) زوجہ شہزاد احمد اور محمد اسلم ( 22) ولد محمد شریف ساکنان شاہ پور کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ادھر مینڈھر میں ایک پولنگ مرکز کے باہر دو امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں 5 خواتین سمیت 6 افراد کو چوٹیں آئیں۔ مینڈھر کے پولنگ بوتھ نمبر 82 محلہ ڈوگیاں میں دو گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی اور مزید تفتیش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر پونچھ کے دفتر نے ایکس پر کہا، ” جھگڑے کو وقت پر روک دیا گیا اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پولنگ میں کسی بھی وقت رکاوٹ نہیں آئی اور آسانی سے چلتی رہی”۔