حسین محتشم
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر محلہ آزاد میں آگ کی ایک واردات میں پریتپال سنگھ نامی ایک شخص کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ محلہ آزاد میں جمعہ کو ایک رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ متعلقہ ساز و سامان سمیت جائے واردات پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس وردات میں رہائشی مکان کے اندر لابی میں رکھا ہوا سامان جس میں واشنگ مشین، فریج اور دیگر قیمتی سامان شامل ہیں جل کر راکھ ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی جس کے نتیجے میں مالک مکان کا بڑا نقصان ہوگا۔ہیڈ کانسٹیبل فائر سروس عبدالرحمن نے بتایا کہ ان کو جیسے ہی خبر ملی وہ فوری وہاں سے نکل پڑے تھے لیکن راستے میں چونکہ گاڑیاں کھڑی تھی اس لیے ان کو جائے واردات تک پہنچنے میں تھوڑا سا وقت لگ گیا۔انہوں نے کہا وہاں پہنچتے انہوں نے اپنی کاروائی شروع کی اور جلد سے جلد اآگ پر قابو ڈالا۔انہوں نے کہا اگر گاڑیاں راستے میں کھڑی نہ ہوتی تو ہو سکتا کہ وہ گھر کا کچھ سامان بچانے میں بھی کامیاب ہو جاتے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک میں گاڑیاں نہ کھڑی کیا کریں۔