پونچھ کے بجلی عارضی ملازمین مستقل کرنے کے فیصلہ پر انتظامیہ کے مشکور

پونچھ// محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین جن کو عرصہ دراز سے مستقلی کی انتظار ہے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے ان کو مستقل کئے جانے کی منظوری مل گئی ہے جس سے ہزاروں ملازمین کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے ۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کارپوریشنز کیلئے کام کرنے والے 12000 مستقل (PDL) اور عارضی یومیہ مزدوروں (TDL) کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی منظوری دی ہے۔ان ملازمین کو 2005 میں TDL کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، جبکہ اس کے بعد بھی کچھ ایک ملازمین کو تعینات کیا گیا، تب سے وہ مستقل کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اب حکومت نے ان ملازمین کی مستقلی کی راہمیں ہموار کیں ہیں۔آل جموں وکشمیرپی ڈی ڈی پی ڈی ایل ٹی ڈی ایل یونین پونچھ نے لیفٹیننٹ گورنمنٹ کے جانب سے دی گئی ہدایت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے بار بار وعدے کئے جانے کے بعد اب یہ ملازم مایوس ہو گئے تھے ۔محکمہ بجلی کے عارضی ملازموں کی تنظیم کے ضلع صدر چودھری فاروق پونچھی،نائب صدر گلریز منہاس،چیئرمین محموداحمد لون، رزاق بوکڑہ بلاک صدر منڈی محمد شفیع  شیخ اور دیگر تمام ملازمین نے اس اقدام کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ملازمین کا طویل عرصے سے زیر التواء مطالبہ تسلیم کرنے پر وہ اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔