سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعہ کوپونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں دو لڑکیاں اور ایک نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت شبینا اختر دختر ممتاز احمد ،تصویر بیگم دختر عبد الرشید اور محمد اسحاق ولد نور محمد کے طور ہوئی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صبح ساڑھے آٹھ بجے ساوجیان سیکٹر میںفائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی شروعات کی۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی فائرنگ کا'' بھر پور'' جواب دیا۔