پونچھ کا پبلک بس سٹاپ خستہ حالی کا شکار

پونچھ//ضلع پونچھ کے صدر مقام کا پبلک بس سٹاپ خستہ حالی کا شکار ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے نئے بس اڈہ پونچھ کی سات ساتھ مرمت نہ کی جانے کی وجہ سے اس بس سٹاپ کا حال بدحال ہوگیا۔جہاں ایک طر بس اسٹاف پر بنیادی سہولیات کا فقدا ن ہے وہیں جگہ جگہ کھڈے پڑنے کی وجہ سے یہ بس سٹاف بارشیوں میں جھیل میں تبدیل ہو جاتا ہے جبکہ خشک موسم کے دوران بھی بڑے بڑے کھڈوں میں پانی بھرارہتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں، بس اڈہ پر کام کرنے والے پھیری والوں، پھڑی والوں،ڈرائیوروں ،کنڈیکٹروں اور دکانداروں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پبلک بس سٹاپ بیٹھنے کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے۔عوام کی بار بار اپیل کے باوجود بس سٹاپ کی حالت بہتر بننے کے بجائے خستہ ہوتی جا رہی ہے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو سے اپیل کی کہ وہ اس بس سٹاپ کا دورہ کر کے وہاں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ یہاں کا کیا حال ہے اور پھر فوری بس اڈہ کی مرمت کروائیں اور مسافروں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کریں۔