سری نگر// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں نالے کے نزدیک 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد کی گئی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’ہفتے کے روز مقامی لوگوں نے درنگلی نالے کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس ضمن میں پولیس کو مطلع کیا ‘۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس ضمن میں دفعہ 174 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔